شہید چیئرمین حسین علی یوسفی نے ہزارگی شناخت اور ثقافت کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر زندہ کیا ،ہزارہ سٹوڈنٹس فیڈریشن
ہفتہ 24 جنوری 2015 22:19
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) ہزارہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی بیان میں پارٹی کے شہید چیئرمین حسین علی یوسفی کے قومی خدمات کو ہزارہ قوم کیلئے رہنما اصول قراردیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہوں نے ہزارہ قوم اور دیگر ستم دیدہ انسانوں کی جملہ حقوق کی خاطر قومی سطح پر خدمات سرانجام دے کر ہزارگی شناخت اور ثقافت کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر زندہ کیا اور اپنے ثقافت اور تشخص کی تحفظ اور انکے اقدار کی بحالی کے لئے قو م کو ایک نئی سمت اور رہنمائی فراہم کی، اسی لئے آج ہزارہ قوم اور دنیا کے تمام مہذب لوگ شہید حسین علی یوسفی کے گرانقدر خدمات ، قومی افکار اور اصولی موقف کی یاد میں تعزیتی سیمینار ، جلسے جلوس منعقد کرکے انکی افکار کی پرچار کررہے ہے بیان میں کہا گیا کہ اگر قوموں کی زندگی میں ترقی اور اہداف کی حصولیابی کو تقابلی نظر سے دیکھا جائے تو وہ تمام تر جدوجہد اور حصولیابیا ں انکے قومی اور فکری قائدین کی بھرپور جدوجہد اور لازوال قربانیوں کی بدولت ہی ممکن ہوئی ہے شہید چیرمین نے بھی اپنی جدوجہد کے شروع ہی دن سے ہزارہ قوم کی قومی سیاسی تعلیمی حکمت عملیوں کو وضع کرنے کے لئے اپنے فیصلے خود کرنے کا راستہ دکھایا اور اپنے قومی تاریخی افتخارات کو یاد رکھنے اور انہیں آئندہ نسلوں تک پہنچانے کا درس دیا ، شہیدحسین علی یوسفی نے ہزارگی زبان اور ہزارگی ثقافت کو ہزارہ قوم کے لئے باعث نجات کے طور پر متعارف کیا ،انہوں نے HSF کی آخری وقت تک فکری اور نظریاتی رہنمائی کی ، اور طلباء کی کسی بھی معاشرے میں اجتماعی اور سیاسی مسائل کی راہ میں جدوجہدکو اولین شرط قرار دیا ، شہید حسین علی یوسفی معاشرے میں مذہبی انتہا پسند ی اور شخصیت پرستی کو زہر قاتل قرار دیا تھا ، شہید حسین علی یوسفی کی انہی فکر ی اور لازوال عملی خدمات کے پیش نظر فیڈریشن انکی فکر کے سائے تلے جدوجہدکے عزم کی تجدید کرتی ہے اور انتہا پسندی اور شدت پسندی کی مخالفت کرکے داخلی عناصر کے ہر قسم کے عزائم سے قوم کو آگاہ کرے گی ، بیان میں شیہید چئیر مین کی چٹھی برسی کے حوالے سے 26 جنوری اور 31جنوری کے تقریبات میں ہزارہ قوم ، طلباء اور تمام افراد قوم سے بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔
زمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.