عمران خان نیا پاکستان بنانے نکلے تھے مگر شادی کرکے زندگی شروع کردی ،میاں افتخار حسین،گو نواز گو کا نعرہ لگانے والے عمران خان گو عمران گو کا نعرہ برداشت کریں، شادی کرنا خوشی کی بات ہے مگر آرمی پبلک سکول کے چہلم کاانتظار کرلیتے تو اچھا ہوتا،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں باچا خان اور ولی خان کی برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب
اتوار 25 جنوری 2015 21:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25جنوری۔2015ء) اے این پی کے رہنماء میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ عمران خان نیا پاکستان بنانے نکلے تھے مگر شادی کرکے زندگی شروع کردی گو نواز گو کا نعرہ لگانے والے عمران خان گو عمران گو کا نعرہ برداشت کریں شادی کرنا خوشی کی بات ہے مگر آرمی پبلک سکول کے چہلم کاانتظار کرلیتے تو اچھا ہوتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں باچا خان اور ولی خان کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان خیبرپختونخواہ کے علاوہ دیگر صوبوں میں دھاندلی کی بات کرتے ہیں میں کہتا ہوں کہ سب سے زیادہ دھاندلی خیبرپختونخواہ میں ہمارے ساتھ ہوئی الیکشن کے دوران لوگ ووٹ ڈالتے رہے اور ہم لاشیں اٹھاتے رہے۔(جاری ہے)
سرخ جھنڈے پر خود کش حملے ہوتے رہے انہوں نے کہا کہ عمران خان پر وزیراعظم بننے کی دھن سوار ہے اسے خیبرپختونخواہ سے کوئی غرض نہیں ہم ان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پر حملے کے وقت سکول کی پرنسپل کو باہر نکلنے کا موقع مل چکا تھا مگر وہ اپنے طلباء کو بچانے کیلئے واپس سکول کے اندر چلی گئی اور شہید ہوکر یہ ثابت کیا کہ پختونوں کے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی بہادر ہیں جبکہ ایسے مرد بھی دیکھے ہیں جو تکلیف کے وقت برقعے میں نکلنے کی کوششیں کرتے تھے انہوں نے کہا کہ باچا خان نے افغان جہاد کو فساد قرار دیا تھا اور آج یہ بات سچ ثابت ہورہا ہے ہمارا تماشا دیکھنے والے ہماری بات مان لیتے تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاور کے بعد افغانستان کے دورے کے موقع پر افغان صدر نے اب پاکستان کے آرمی چیف کو اپین زخم دکھائے تھے۔
اگر پاکستان نے افغانستان کے ساتھ دھوکہ کیا تو حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے انہوں نے کہا کہ باچا خان سیاستدان پختونوں سمتی تمام قوموں کی ترقی کا خواہاں تھا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
احتجاجی تحریک کیلئے پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
ایلون مسک بھارت کے بجائے چین کیوں گئے؟ بھارتی شہری ناراض
-
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.