بجلی بحران پر وزیر اعظم نے بھی ایکشن لے لیا
پیر 26 جنوری 2015 10:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری2015ء) وزیر اعظم نے بجلی کے بحران کے پیش نظر آج ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گذشتہ روز وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور انہیں بریک ڈاوٴن پر بریفنگ دی ان کا کہنا تھا کہ بریک ڈاوٴن کے بعد بجلی کی سپلائی میں بہتری آ رہی ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں میں دہشتگردی کے تین واقعات کے باعث بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے جن میں دو واقعات گذشتہ دو راتوں میں ہوئے اور جمعہ کی رات ہونے والا حملہ گیس پائپ لائن پر ہوا جسے اوگرا نے تیرہ گھنٹوں کے بعد بحال کیا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کچھ دیر تک بجلی کی فراہمی میں بھی بہتری آ جائے گی۔ انہوں نے وزیر اعظم کو دی جانے والی بریفنگ میں یہ بھی بتایا کہ اوچ میں خرابی کے باعث گڈو پاور پر لوڈ بڑھنے کے باعث پلانٹ ٹرپ کر گیا تھا۔ جس کی وجہ سے بجلی کا بحران پیدا ہوا اس موقع پر وزیر اعظم نے وفاقی وزیر کو ہبگامی بنیادوں پر بحالی کا کام مکمل کرنے کی ہدایات کی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.