سپریم کورٹ نے بارہ اکتوبر 1999کے مارشل لاء کو جائز قرار دینے کے فیصلے کیخلاف درخواست خارج کر دی
پیر 26 جنوری 2015 14:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) سپریم کورٹ نے بارہ اکتوبر 1999کے مارشل لاء کو جائز قرار دینے کے فیصلے کے خلاف درخواست زائدالمیعاد ہونے پر خارج کر تے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے پر نظرثانی کی درخواست تین ہزار تین سو چونتیس دن زائد المیعاد ہے۔پیر کو جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔
سماعت کے موقع پر درخواست گزار ظفر علی شاہ نے کہا کہ یہ عوامی اہمیت کا حامل کیس ہے، عدالت سے ظفر علی شاہ کیس کا فیصلہ تبدیل کروانا چاہتا ہوں ۔(جاری ہے)
جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آپ کی درخواست تین ہزار تین سو چونتیس دن زائد المیعاد ہے ، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالت ذوالفقار بھٹو کیس کو چالیس سال بعد سن سکتی ہے تو اس کیس کو کیوں نہیں جس پرجسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے حوالے سے صدر پاکستان نے ریفرنس بھجوایا نظرثانی کا مقدمہ نہیں تھا ، ظفر علی شاہ کیس پر نظرثانی پہلے ہی کی جا چکی ہے۔
جسٹس اعجاز افضل نے کہاکہ آپ کی بات مان لیں تو نصرت بھٹو کیس بھی دوبارہ سننا پڑیگا۔ سپریم کورٹ کے 31 جولائی کے فیصلے سے ان اصولوں پر نظرثانی ہو چکی ہے ، جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ غیر آئینی اقدام کے حوالے سے 31 جولائی 2009 کا فیصلہ حتمی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.