دولت اسلامیہ نے افغانستان پاکستان خطے کا کمانڈر مقرر کر دیا
منگل 27 جنوری 2015 14:11
دمشق (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) دولت اسلامیہ نے تصدیق کی ہے کہ اس نے طالبان کے ایک سابق ترجمان حافظ سعید خان کو اس خطے میں اپنا کمانڈر مقرر کر دیا ‘حافظ سعید اس سے قبل طالبان سے منحرف ہو گئے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حافظ سعید خان دس روز قبل ایک ویڈیو میں ظاہر ہوئے تھے دولتِ اسلامیہ سے منسلک ایک ٹوئٹر اکاوٴنٹ سے نشر کیے جانے والے ایک آڈیو بیان میں کہا گیا کہ وہ دولتِ اسلامیہ کے نئے کمانڈر مقرر کر دیے گئے ہیں۔
سعید خان کا تعلق اورکزئی ایجنسی ہے اور وہ تحریکِ طالبان پاکستان اورکزئی ایجنسی کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ 2013 میں حکیم اللہ محسود کے امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد وہ تحریکِ طالبان سے الگ ہو گئے تھے، اور انھوں نے اپنی الگ تنظیم قائم کر لی تھی۔(جاری ہے)
سعید خان کے ساتھ ویڈیو دو افغان طالبان کمانڈر بھی نظر آ رہے تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان دونوں میں شدت پسندوں کی حمایت حاصل کر رہے ہیں ویڈیو پیغام میں دولتِ اسلامیہ کی روایت کے مطابق موت کی دھمکیاں شامل تھیں۔
سعید خان کو دس افراد کے ایک گروہ کے ساتھ دکھایا گیا جنھوں نے ان کے ہاتھ پر بیعت کر رکھی ہے۔اب دولتِ اسلامیہ کی طرف سے ابو محمد العدنی نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ انھیں واقعی دولتِ اسلامیہ نے افغانستان اور پاکستان کے لیے اپنا کمانڈر مقرر کیا ہے۔العدنی نے اس ویڈیو پیغام میں سعودی شاہ عبداللہ کی موت کا ذکر کیا ہے تاکہ یہ ثابت ہو سکے کہ یہ پیغام نیا ہے۔انھوں نے کہا کہ سعید خان کو خراسان کا کمانڈر بنایا گیا ۔مزید اہم خبریں
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.