متحدہ نے وزیر اعلی ہاؤس پر حملہ کیا، قائم علی شاہ
منگل 27 جنوری 2015 14:43
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء) سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کے خطاب کے دوران شدید احتجاج کیا گیا جبکہ واک آؤٹ بھی کیا گیا۔ سندھ اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پر حملہ کیا گیا۔
(جاری ہے)
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے وزیر اعلیٰ ہاؤس پر دھرنے کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پر شکایت نہیں کی گئی بلکہ حملہ کیا گیا، احتجاج کرنے والوں نے بات چیت سے انکار کیا، گورنر سندھ عشرت العباد خان کے کہنے پر سندھ حکومت نے بات کرنے کے لیے اپنے نمائندے بھی بھیجے مگر ان سے بات بہیں کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پر احتجاج کرنے والوں نے اب تک ایف آئی آر نہیں کٹوائی،قاتل کی گرفت کے لیے قانون ہے، ایف آئی آر جمع کرائی جاتی ہے، افسوس کی بات ہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پر حملہ کیا جائے۔ سندھ اسمبلی میں وزیر اعلی کی تقریر کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان نے شدید احتجاج کیا اور شور کرکے خطاب روکنے کی کوشش کی مگر ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی بار بار قائم علی شاہ کو خطاب جاری رکھنے کا کہتی رہیں۔ ایم کیو ایم کے ارکان نے اسپیکر کے ڈائس کے سامنے کھڑے ہو کر بھی احتجاج کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.