وزیراعلیٰ سندھ کے محل پرمعصوم کارکن کا جنازہ لیکرگئے تھے، اگرہم نے حملہ کیا توہمارے خلاف مقدمہ قائم کیا جائے، فیصل سبزواری
منگل 27 جنوری 2015 16:00
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم )کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے محل پرمعصوم کارکن کا جنازہ لیکرگئے تھے۔اگرہم نے حملہ کیا توہمارے خلاف مقدمہ قائم کیا جائے جبکہ سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ وزیراعلی سندھ لواحقین کے احتجاج کوحملہ قراردیتے ہیں یہ شاید ان کی عمرکا تقاضہ ہے۔
وہ منگل کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے واک آؤٹ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔فیصل علی سبزواری نے کہاکہ اگرہم نے وزیر اعلی ہاؤس پر حملہ کیا ہے توہمارے خلاف مقدمہ قائم کیا جائے،مقدمہ درج نہ ہوا تو اسکا مطلب یہ وزیراعلی نے ہمارااستحقاق مجروح کیا ہے،انہوں نے کہاکہ ہم سندھ اسمبلی میں وزیراعلی سندھ کے خلاف تحریک استحقاق لائیں گے، اوراحتجاج کے تمام طریقہ کاراختیارکریں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.