بین اقوالامی دنیا کی منشیات کی روک تھام کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون میں اپنا کردار ادا رکرے،ماریہ سلطان
منگل 27 جنوری 2015 17:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء ) دفاعی تجزیہ نگار ماریہ سلطان نے کہاہے کہ پاکستان میں منشیات کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات بین اقوالامی تعاون کے بغیر نا ممکن ہیں پاکستان اس وقت تشوشناک صورت حال سے دوچار ہے ،83ملین ڈالر کی سالانہ منشیات پیدوار افغانستان میں ہو رہی ہے جس کا 25فیصد پاکستان میں استعمال ہو رہاہے جس کا شکار آئندہ آنے والی نسل ہے ،افغانستان میں دیگر کارروائیوں کی طرح منشیات کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات سرفہرست نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔
27 جنوری 2015ء سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔ دفاعی تجزیہ نگار ماریہ سلطان نے کہا کہ افغانستان ایک بڑی ریاست ہے جہاں منشیات کی پیداوار تیار ہوتی ہے ۔(جاری ہے)
بین اقوالامی دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ منشیات کی روک تھام کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون میں اپنا کردار ادا رکرے ۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 27سو کلومیٹر کی طویل سرحد ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں برطانیہ ،امریکہ سمیت دیگر ممالک کے فوجی موجود ہیں تاہم منشیات کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہیں کیے گئے ۔
پاکستان میں گرفتار ہونے والے منشیات فروش افغانستان سے آتے ہیں جو افسوسناک امر ہے ۔افغانستان میں دہشتگردی سمیت دیگر پالیسیوں کی طرح منشیات کی پیدوار کی روک تھام کے لیے بھی کارروائی کی جانی چاہیےمزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.