اسلام آباد ہائیکورٹ میں سلمان تاثیر قتل کیس کی سماعت،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات
ہائیکورٹ کی طرف آنے والے راستوں کو بیرئیرلگاکربلاک کردیاگیاتھا مذہبی جماعتوں کے مظاہرے
منگل 27 جنوری 2015 17:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیر قتل کیس کی سماعت کے موقع پرمذہبی جماعتوں کے کارکنوں کی آمد کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے تھے۔ ہائیکورٹ کی طرف آنے والے راستوں کو بیرئیرلگاکربلاک کردیاگیاتھا۔عدالت کے اردگردکی تمام عمارتوں پر کمانڈوز واسلام آباد پولیس کے اہلکارتعنیات کیے گئے تھے۔
پولیس نے علی لصبح ہی عدالت عالیہ کی طرف آنے والی گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی تھی اور عدالت میں پیشی کے موقع پر آنے والے وکلاء او ر سائلین کی بھی خصوصی چیکنگ کی گئی ۔عدالت میں ممتاز قادری کیس کی سماعت کے موقع پر اسلام آبادپولیس کی 5 ریزوراور ایف سی 2 جبکہ رینجرکے 25 سے 30 جوانوں کو ہائیکورٹ کے احاطہ میں تعنیات کیا گیاتھا۔(جاری ہے)
ہائیکورٹ کے باہر شباب ملی تحریک راولپنڈی اور سنی تحریک کے سینکڑوں کارکن جمع ہوئے اور ممتاز قادری کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے اور مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے بینربھی اٹھارکھے تھے جس پر ممتاز قادری کے حق میں نعرے لکھے گئے تھے۔
کارکن چیئرمین سنی اتحاد کونسل ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی کی قیادت میں ممتاز قادری کے حق میں اظہار یکجہتی کرتے رہے ۔سنی اتحاد کونسل کی مختلف علاقوں سے کارکنوں کی تین ریلیاں انتہائی سیکورٹی اقدامات کے باوجود ہائیکورٹ کے سامنے والے گیٹ پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں ۔ ڈی ایس پی ادریس راٹھور اور اسٹنٹ کمشنر میڈم نشاء نے بھی کیس کی سماعت کے موقع پر سیکیورٹی معاملات کا جائز ہ لیااور پولیس افسران ہدایات جاری کرتے رہے ۔سنی تحریک کے کارکن ممتازقادری کے رہائی کے لیے نعرے بازی کرتے رہے جبکہ کئی پولیس اہلکاروں کو ممتاز قادری کے لیے آنے والے کارکنوں کے ہاتھوں میں موجود بینرزاور پلے کارڈ کی تصویریں بناتے بھی دیکھاگیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.