صوبائی بجٹ میں تعلیم کیلئے ریکارڈ 111ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،مشتاق غنی، سابق حکومتوں نے تعلیم کے شعبے کی ترقی پر کو ئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے ملک کو آج متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے نئی قانون سازی اور صوبائی سطح پر اعلیٰ تعلیم کے کمیشن کے قیام کے معاملے پر وائس چانسلرز سے لازمی طور پر مشاورت ہوگی،وزیراطلاعات خیبرپختونخوا
منگل 27 جنوری 2015 20:28
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ،اطلاعات وتعلقات عامہ مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں نے تعلیم کے شعبے کی ترقی پر کو ئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے ملک کو آج متعدد چیلنجز کا سامنا ہے پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی صوبائی حکومت نے اپنے قائد عمران خان کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے تعلیم کی ترقی کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہو ئے صوبائی بجٹ میں تعلیم کے لیے ریکارڈ ایک سو گیارہ ارب روپے مختص کیے ہیں ۔
اُنہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے نئی قانون سازی اور صوبائی سطح پر اعلیٰ تعلیم کے کمیشن کے قیام کے معاملے پر وائس چانسلرز سے لازمی طور پر مشاورت ہوگی ۔وہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے تیسرے کانوکیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان علی نے یونیورسٹی کی سالانہ رپورٹ پیش کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.