ایف بی آر نے ٹیکس بچانے کے لیے اپنی اصل آمدنی چھپانے والے قومی کرکٹرز، اداکاروں کے اثاثہ جات و ٹیکسوں سے متعلقہ معاملات کی تفصیلات طلب کرلیں
منگل 27 جنوری 2015 22:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27جنوری۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے ٹیکس بچانے کے لیے اپنی اصل آمدنی چھپانے والے قومی کرکٹرز، اداکاروں سمیت شوبز سے وابستہ دیگر اہم لوگوں کے امور نمٹانے کے لیے ریجنل ٹیکس آفسز سے ان کے اثاثہ جات اور ٹیکسوں سے متعلقہ معاملات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔اس ضمن میں ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ اہم لوگوں کے ٹیکس پروفائل اور اثاثہ جات کی تفصیلات کا جائزہ لے کر ان کے ٹیکس واجبات کا تعین کیا جائے گا اور جو لوگ اپنی مطلوبہ صلاحیت کے مطابق ٹیکس ادا نہیں کررہے ہوں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ اقدام کا بنیادی مقصد ٹیکس وصولیوں کو بڑھانا اور تمام لوگوں سے ان کی مطلوبہ صلاحیت و آمدنی کے مطابق ٹیکس وصولی کو یقنی بنانا ہے۔(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ایف بی آر نے اہم اور بڑے لوگوں کے ٹیکس پروفائل منگوائے ہیں جس میں یہ طے کیا جائے گا ان سے کم از کم ٹیکس ریجیم کے تحت ٹیکس واجبات وصول کرنا ہے یا معمول کی ٹیکس ریجیم کے مطابق ٹیکس وصولیاں کرنی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قابل ٹیکس آمدنی کے حامل لوگوں کے ٹیکس پروفائل میں شامل ڈیٹا کو ایف بی آر کے ڈیٹا بیس سے کراس میچ کیا جائے گا اور جن ٹیکس دہندگان کی فراہم کردہ معلومات میں فرق پایا جائے گا ان کی تفصیلی چیکنگ کی جائے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.