ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے نجکاری پروگرام میں بہتری کے لئے دو کروڑ ڈالر کی مالی معاونت فراہم کر نے کاعلان کر دیا
منگل 27 جنوری 2015 23:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے نجکاری پروگرام میں بہتری کے لئے دو کروڑ ڈالر کی مالی معاونت فراہم کر نے کاعلان کر دیا منگل کو ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ورنر ای لیپک اور سیکرٹری اقتصادی امور سلیم سیٹھی نے اس سلسلے میں ایک سمجھوتے پر دستخط کئے۔
(جاری ہے)
منصوبے کے تحت وزارت خزانہ کی سرکاری شعبے کے کاروباری اداروں کے مالی و کاروباری امور کی مانیٹرنگ سے متعلق استعداد کو بڑھایا جائے گا اس سے منتخب سرکاری شعبے کے کاروباری اداروں کی کارپوریٹ گورننس اور انتظامی استعداد میں بہتری لانے کے عمل کے ساتھ ساتھ ریگولیشنز کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
ورنر ای لیپک نے اس حوالے سے کہا کہ نجکاری کمیشن کو پرائیویٹائزیشن سٹریٹجی کی تیاری اور ٹرانزیکشن کی مانیٹرنگ میں مدد ملے گی۔ پاکستان کے پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کی مینجمنٹ اور گورننس میں بہتری لا کر مالیاتی اور اقتصادی لاگت میں کمی لائی جا سکے گی۔مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.