جماعت اسلامی سندھ کاکراچی میں مسلسل ڈاکٹروں کے قتل کی سخت اور02 فروری کو ڈاکٹروں کے احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان
بدھ 28 جنوری 2015 20:47
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کراچی میں مسلسل ڈاکٹروں کے قتل کی سخت اور02 فروری کو ڈاکٹروں کے احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ڈاکٹروں کو فول پروف تحفظ دینے کیلئے اقدامات کرکے شہریوں سے عدم تحفظ کا احساس ختم کرے۔
(جاری ہے)
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ شہر کراچی میں مسلسل ڈاکٹرز،انجنیئرز،وکلاء اورعلماء کرام سمیت ممتاز شخصیتوں کا قتل ایک منظم سازش کا حصہ ہے، جس کو بے نقاب کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔
ابتک شہر کراچی میں پچاس سے زائد ڈاکٹروں کا قتل اور تاحال قاتلوں کی عدم گرفتاری ہمارے معاشرے اور حکومت کی بے حسی ونااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔کئی ڈاکٹر جرائم پیشہ افراد کی جانب سے دہمکیوں وبھتہ کی پرچیاں ملنے پر ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے ،حالانکہ وہ اپنے ملک وقوم کی خدمت کرنا چاہتے تھے مگر عدم تحفظ اور حکومتی نااہلی کی وجہ سے وہ بیرون ملک چلے گئے۔حکومت ڈاکٹروں سمیت شہریوں کے تحفظ میں ناکام ثابت ہوئے ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی.ترجمان پی ٹی سی ایل
-
ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ
-
توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس،علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کی تردید کر دی
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری‘احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ مذکرات ناکام
-
اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کے لیے قطر پر دباﺅ‘تنقید پر دوحہ کا اظہار ناراضگی
-
سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا
-
پنجاب پولیس کی خاتون پولیس افسرایس ایس پی رفعت بخاری عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.