بالی ووڈ فلم ”کک“ سے شہرت پانے والی سری لنکن اداکارہ جیکولین فرنینڈس اب بھارت کے مشہور کرکٹر سابق کپتان محمد اظہر الدین کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کی اہلیہ سابق ماڈل اور اداکارہ سنگیتا بجلانی کے کردار میں دکھائی دیں گی
جمعرات 29 جنوری 2015 11:16
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) بالی ووڈ فلم ”کک“ سے شہرت پانے والی سری لنکن اداکارہ جیکولین فرنینڈس اب بھارت کے مشہور کرکٹر سابق کپتان محمد اظہر الدین کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کی اہلیہ سابق ماڈل اور اداکارہ سنگیتا بجلانی کے کردار میں دکھائی دیں گی۔بھارت کے ایک موقر روزنامے کی رپورٹ کے مطابق اظہرالدین کی اس بائیوپک میں اداکارہ کرینہ کپور خان کے کام کرنے سے انکار کے بعد اب فلمسازوں نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو کاسٹ کر لیا ہے۔
سری لنکن خوبصورت اداکارہ جیکولین فرنینڈس اب فلم میں محمد اظہرالدین کی اہلیہ سنگیتا بجلانی کا کردار ادا کریں گی۔ قبل ازیں بالی ووڈ بیبو کرینہ کپور نے اپنی نئی فلم ”اْڑتا پنجاب“ کو اس بائیوپک کے مقابلے میں چن لیا ہے جس کے بعد اب وہ اس فلم سے علیحدہ ہو گئی ہیں جب کہ ایک اور اطلاع تھی کہ کرینہ کپور کے پاس بہت سی دیگر فلمیں کرنے کے لیے تھیں جس کے باعث وہ اس فلم کے لیے وقت نہیں نکال پائیں جس پر انھوں نے خود کو اس فلم سے علیحدہ کرلیا تھا۔(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.