امریکہ،سابق جوہری سائنسدان کو جوہری راز بیچنے کی کوشش پر پانچ سال قید کی سزا
جمعرات 29 جنوری 2015 12:28
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) امریکہ کے ایک سابق جوہری سائنسدان کو وینزویلا کو جوہری بم بنانے کی تفصیلات فراہم کرنے کی کوشش کے جرم میں پانچ برس قید کی سزا سنادی گئی ۔پیڈرو لیونارڈو میسکرونی کا تعلق لاس الاموس نیشنل لیبارٹری سے تھا جہاں امریکہ کا پہلا ایٹم بم تیار کیا گیا تھا۔79 سالہ پیڈرو میسکرونی کا آبائی وطن ارجنٹائن ہے اور انھوں نے سنہ 2013 میں اعترافِ جرم کیا تھا۔
ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ کو بھی ایک سال قید کی سزا دی گئی ہے۔پیڈرو نے امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ایک ایجنٹ کو وینزویلا کا اہلکار تصور کر کے انھیں خفیہ معلومات فراہم کی تھیں۔امریکی حکام نے مسیکرونی پر یہ الزام عائد کرنے سے قبل تقریباً ایک سال تک انھیں زیرِ نگرانی رکھا۔(جاری ہے)
ایف بی آئی نے ان کی رہائش گاہ سے کمپیوٹر، خطوط، تصاویر اور کتابیں بھی قبضے میں لی تھیں۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق پیڈرو نے ایف بی آئی کے ’انڈر کوور‘ ایجنٹ کو بتایا کہ وہ وینزویلا کی اتنی مدد کر سکتے ہیں کہ وہ دس برس میں جوہری بم تیار کر سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی فراہم کردہ معلومات کی مدد سے وینزویلا پلوٹونیم کی پیداوار اور افزودگی کے لیے زیرِ زمین خفیہ جوہری ری ایکٹر بنا سکے گا۔پیڈرو نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس کے ساتھ ساتھ وینزویلا جوہری توانائی بھی پیدا کر سکے گا۔# امر یکی خبر رسا ں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں پیڈرو نے کہا کہ انھوں نے تجربہ گاہ اور بعدازں کانگریس کے حکام کی جانب سے جوہری توانائی کی پیداوار کے بارے میں ان کے خیالات مسترد کیے جانے کے بعد دیگر ممالک سے رابطے کیے۔ان کا کہنا تھا کہ جب امریکی حکام نے ان کا یہ خیال مسترد کر دیا کہ ہائیڈروجن فلورائیڈ لیزر کی مدد سے جوہری توانائی پیدا کی جا سکتی ہے، تو انھوں نے وینزویلا سے رابطہ کیا۔امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ وینزویلا امریکہ کے جوہری راز حاصل کرنے کے لیے کوشاں تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.