اسرائیلی سول انتظامیہ نے چوری چھپے فلسطینیوں کی 2400 ایکڑ اراضی یہودیوں کو دیدی، اسرائیلی اخبار کا انکشاف
جمعرات 29 جنوری 2015 13:57
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)اسرائیلی عبرانی اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی سول انتظامیہ نے چوری چھپے غرب اردن کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کی 2400 ایکڑ زرعی اراضی یہودیوں کو دیدی ہے۔ اس سارے عمل کے بارے میں مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل نیٹسن الون کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے زیرانتظام سول انتظامیہ کی جانب سے سینکڑوں ایکڑ فلسطینی اراضی السامرہ ڈویلپمنٹ کمپنی کو کئی ملین ڈالر کے عوض فروخت کی ہے۔(جاری ہے)
صہیونیوں کے اس خفیہ سودے کے بارے میں نہ صرف فلسطینی آبادی لاعلم ہے بلکہ اسرائیلی فوج کی قیادت کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سکینڈل میں اسرائیلی وزارت دفاع کے سینئر عہدیدار ملوث ہیں کیونکہ انہوں نے خفیہ طور پر تعمیراتی فرم سے ساز باز کرکے وسیع فلسطینی اراضی اسے دیدی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چوری چھپے جو فلسطینی اراضی یہودی کمپنی کو دی گئی ہے وہ 2400 ایکڑ رقبے کے برابر ہے جو مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ کا حصہ ہے جس اراضی کو یہودیوں کو دیا گیا ہے وہاں سے کچھ ہی فاصلے پر راس العین کا علاقہ ہے جہاں پر ایک صنعتی کارخانہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.