گورنر پنجاب چوہدری سرور اپنے عہدے سے مستعفی‘ تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان
جمعرات 29 جنوری 2015 14:08
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد قوی امکان ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلیں گے‘ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کے پاکستانی سیاست کے حوالے سے تحفظات تھے اور وہ موجودہ سسٹم سے قطعی طور پر خوش نہیں تھے اور یہی وجہ تھی کہ وہ بہت سے فورمز پر اس بات کا برملاء اظہار بھی کرچکے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر نے اپنے استعفے کا فیصلہ چند روز قبل کیا تھا اور باضابطہ طور پر انہوں نے اپنا استعفیٰ گذشتہ شب وفاقی حکومت کو بھیجا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے امریکی صدر باراک اوباما کے دورہ بھارت پر یہ بیان دیا تھا کہ امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کا دورہ نہ کرنا ہماری سفارتی ناکامی ہے جس سے وفاقی حکومت نے ناراضگی کا اظہار بھی کیا تھا دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری جب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد وطن واپس آئے تھے تو انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی بجائے صرف چوہدری سرور کیساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں اس وقت بھی گورنر نے یہ بیان دیا تھا کہ حکومت کو ماڈل ٹاؤن میں اس قسم کا ایکشن نہیں لینا چاہئے تھا جس پر وفاق نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا اور انہیں محتاط رہنے کا حکم دیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.