پی ایف یو جے کے وفد کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات،مطالبات پر زعیم قادری کی سربراہی میں کمیٹی قائم
جمعرات 29 جنوری 2015 22:31
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر رانا عظیم اور سیکریٹری جنرل امین یوسف کی قیادت میں ملنے والے وفد کی مطالبات پر ترجمان پنجاب حکومت سید زعیم حسین قادری کی سربراہی میں7رکنی کمیٹی قائم کر کے اس سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔
(جاری ہے)
کمیٹی صوبے کے لیبر لاز میں ترامیم کر کے اس میں صحافیوں کو بھی بطور محنت کش شامل کرنے، عامل صحافیوں کو لیب ٹاپ دینے، دہشت گردی اور حادثات کا شکار ہونے والے صحافیوں کے ورثا کو نقد مالی امداد دینے اور پلاٹ دینے کے علاوہ پی ایف یو جے کے تماممبران کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کی سفارشات سات روز میں تیار کر کے وزیر اعلی پنجاب کو پیش کرے گی۔
کمیٹی کے دیگر ممبران میں صدر پی ایف یو جے رانا عظیم، ایم پی اے رانا ارشد، سیکریٹری اطلاعات مومن آغا، سیکریٹری قانون ابو الحسن نجمی اور سیکریٹری لیبر شامل ہیں۔اس سلسلے میں وزیر اعلی سیکریٹیریٹ کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.