شاہ سلمان نےشہزادہ خالدکو انٹیلی جنس چیف کے عہدے سے ہٹا دیا
جمعہ 30 جنوری 2015 11:11
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء).سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان نے انٹیلی جینس چیف ، کئی وزیروں اور گورنروں کو تبدیل کردیا ہے ۔ شاہی حکم نامے کے مطابق شہزادہ خالد بن بندر کو انٹیلی جینس چیف کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ ان کی جگہ بریگیڈیر جنرل خالد الحمیدکی تعیناتی کی گئی ہے۔
(جاری ہے)
شاہ سلمان نے مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ مشعل کو ہٹاکر شہزاد خالد الفیصل اور ریاض کے گورنر شہزادہ ترکی کو ہٹاکر ان کی جگہ شہزادہ فیصل بن بندر کو گورنر مقرر کردیا ہے ۔
شاہی حکم نامے کے مطابق ڈاکٹر یحییٰ بن عبد اللہ سعودی مجلس شوریٰ کونسل کے نائب اسپیکر، احمد بن عقیل الخطاب وزیر صحت، ڈاکٹر عادل الطریفی وزیر اطلاعات و ثقافت، عبد الرحمان الفاضلی وزیر زراعت اور ڈاکٹر عظام الدخیل وزیر تعلیم مقرر کیے گئے ہیں ۔ شاہ سلمان نے سرکاری ملازمین کے لیے دو ماہ کے بونس کا بھی اعلان کیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.