فلسطینی عدالت نے حماس کارکنان کو مسلح ملیشیا تشکیل دینے کے مقدمے سے پانچ سال بعد بری کردیا
جمعہ 30 جنوری 2015 15:04
طولکرم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) فلسطینی عدالت نے حماس کے 4ارکان کو مسلح ملیشیا تشکیل دینے بارے پانچ سال سے جاری مقدمے میں ثبوت ناکافی ہونے کی بناء پر بری کردیا ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کارکنوں یزید خضر، علاء الاعرج، طارق رضوان اور محمد سلیم نے بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کی جانب سے ان پر مسلح ملیشیا تشکیل دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا وہ چاروں گزشتہ پانچ سال سے مسلسل جھوٹے الزام کے تحت عدالت کے چکر لگاتے رہے اور مقدمہ بھگتے رہے ہیں تاہم گزشتہ روز عدالت نے فلسطینی پولیس کے دعوے کو بے بنیاد قرار دے کر ہماری بریت کا فیصلہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کی جانب سے ہمارے خلاف قائم مقدمہ میں عدالت کو کسی قسم کا ثبوت مہیا نہیں کیا گیا۔ پانچ سال میں عدالت نے مقدمہ کی 45 بار سماعت کی جس کے نتیجے میں ہمارے روز مرہ کے کام بری طرح متاثر ہوتے رہے۔ ہم میں سے کوئی بھی رکن اپنی تعلیم بھی جاری نہ رکھ سکا اور ہمارے پانچ قیمتی سال ایک جعلی مقدمہ میں برباد کردیئے گئے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.