شمالی وزیرستان کے عوام نے اپنا حال قوم کے بہتر مستقبل کیلئے قربان کردیا، قائم مقام سپیکر،
متاثرین آپریشن کو جلد ان کے گھروں میں آباد اور بچوں کامستقبل تابناک بنائینگے، دہشت گردی و انتہاء پسندی کا خاتمہ تعلیم سے ہی ممکن ہے، مرتضی جاوید عباسی کی وفود سے گفتگو
جمعہ 30 جنوری 2015 18:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) قائم مقام سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے کہاہے کہ شمالی وزیرستان کے عوام نے اپنا حال قوم کے بہتر مستقبل کیلئے قربان کردیا، حکومت تمام متاثرین آپریشن کو جلد ان کے گھروں میں آباد اور بچوں کے تابناک مستقبل کیلئے اقدامات اٹھائے گی، آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، دہشت گردی و انتہاء پسندی کا خاتمہ تعلیم سے ہی ممکن ہے ۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہزارہ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہزارہ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر سعید سواتی کی سر براہی میں قائمقام سپیکر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ اور ممبرقو می اسمبلی ملک ابر ار احمد بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
قائمقام سپیکر نے کہاکہ بچے قو م کے مستقبل کے معمار ہوتے ہیں اور قو م کے روشن مستقبل کے لیے اُن کی بہتر تعلیم و تر بیت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے خواتین اور بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور اس کشیدہ ماحول کی وجہ سے نہ صرف آئی ڈی پیز کے بچوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں بلکہ اس جنگ کی وجہ سے اُن کی تعلیم بھی برُی طرح متاثر ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہIDPsکے بچوں کو بہترتعلیمی ماحول فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف تعلیم کے ذریعے ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتما ممکن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آئی ڈی پیز کے بچوں میں تعلیم حاصل کرنے کا مثالی جذبہ پایا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ IDPsکے بچوں میں خوداعتمادی کوبحال کرنے, انہیں اس کشیدہ ماحول سے باہر نکالنے اور ان کی بہتر نشوونما کے لیے ضروری ہے کہ اُنہیں اچھے سکولو ں میں تعلیم دی جائے ۔انہوں نے IDPsکے بچوں کی تعلیم کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہزارہ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے وفد کے شرکاء سے کہا کہ وہ اپنے سکولوں میں آئی ڈی پیز کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کے لیے خصوصی انتظامات کریں ۔ہزارہ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر سعید سواتی نے قائمقام سپیکر کو ہزارہ ڈویژن میں پرائیویٹ سکولوں میں IDPsکے بچوں کو مفت تعلیم دینے کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز کے بچوں کو تعلیم دینا کسی پر احسان نہیں بلکہ یہ ایک قومی فریضہ ہے اور ہزارہ ڈویژن کے پرائیویٹ سکولوں نے ہمیشہ ہر کارخیر میں بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لیاہے انہوں نے کہا کہ 2005کے زلزلے کے مستحق طلبا اب تک ہزارہ ڈو یژن کے پرائیویٹ سکولوں میں مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ قائمقام سپیکر نے اس سلسلے ہزارہ ڈویژن کے پرائیویٹ سکولو ں کی سطح پر ایک میٹنگ جس میں سب سکولوں کے نمائندے شامل ہوکی تجویز دی جس سے وفد کے شرکاء نے اتفاق کیا۔ قائمقام سپیکر نے کہاکہ IDPsکے بچے ہمارا مستقبل ہیں اپنے مستقبل کو سنوارنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کریں انہوں نے ہزارہ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہاکہ ملک کے دیگر علاقوں کے پرائیویٹ سکولوں کوبھی اسی جذبے کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اس کارخیر میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے ۔وفد کے شرکاء نے قائمقام سپیکر کا شکریہ ادا کیا اور حکومت کی پالیسیوں پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کم از کم 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
-
شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.