پشاور، حکومت کے افراتفری کے عالم میں نامناسب اقدامات کے خراب نفسیاتی اثرات طلباء پر پڑینگے، سید کمال شاہ
جمعہ 30 جنوری 2015 20:19
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) امن جرگہ خیبرپختونخوا کے چیئرمین سید کمال شاہ نے صوبائی حکومت کے کالجوں اور سکولوں کے اساتذہ کو اسلحہ کی ٹریننگ اور اسلحہ کے سکولوں اور کالجوں میں نمائش پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے افراتفری کے عالم میں نامناسب اقدامات کے خراب نفسیاتی اثرات طلباء پر پڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار امن جرگہ کے چیئرمین سید کمال شاہ نے پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں کے اساتذہ کے وفد سے بات چیت کے دوران کہا۔
وفد کی قیادت پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز منیجمنٹ کے سربراہ فقیر محمد خان کر رہے تھے۔ سید کمال شاہ نے کہا کہ امن جرگہ اس اہم مسئلہ پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرئے گا اور تمام سیاسی اور سماجی تنظیموں کا اجلاس بلا کر اس اہم مسئلے کو حل کرنے کے لئے بھر پور کوشش کی جائے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کو 30سال سے دہشت گردی کی عفریت کا سامنا ہے اور دہشت گردی کی وجہ سے معاشرے کے ہر طبقے پر اس کے خراب نفسیاتی اور منفی سماجی اثرات مرتب ہو چکے ہیں۔
آرمی پبلک سکول پشاور کا سانحہ انہی واقعات کی ایک کڑی ہے۔ دہشت گردی کا مسئلہ پورے ملک اور خصوصاً صوبہ خیبر پختونخوا کا مسئلہ ہے۔ یہ ہماری غلط خارجہ پالیسی کا شاخسانہ ہے اور جب تک خارجہ پالیسی سمیت اُن تمام عوامل کا خاتمہ نہیں کیا جاتا دہشت گردی کی روک تھام ممکن نہیں۔ سید کمال شاہ نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ صوبائی حکومت سمیت تمام متعلقہ فورمز پر اساتذہ کے تعلیمی اداروں میں اسلحہ رکھنے کے خلاف نہ صرف آواز اُٹھائیں گے بلکہ حکومت کو کالجوں ، سکولوں اور یونیورسٹیوں کی سکیورٹی بڑھانے پر مجبور کریں گے کیونکہ ان اداروں کی سکیورٹی کی ذمہ دار حکومت ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.