حکومت سندھ عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنے میں بُری طرح ناکام ہو چکی ہے‘ تحریک انصاف پنجاب ،
سندھ کے نااہل ،بے حسن حکمرانو ں نے سفاک دہشتگردوں کے رحم و کرم پر عوام کو چھوڑ دیا ہے‘ رہنماؤں کی شکار پور دھماکے کی مذمت
جمعہ 30 جنوری 2015 20:48
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پاکستا ن تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدر ی ، جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شبیرسیال نے شکار پور امام بار گا ہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اورمعصوم قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت سندھ عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنے میں بُری طرح ناکام ہو چکی ہے ، سندھ کے نااہل اور بے حسن حکمرانو ں نے سفاک دہشتگردوں کے رحم و کرم پر عوام کو چھوڑ دیا ہے ،رہنماؤں نے کہاکہ امام بار گاہ پر حملہ دہشت گردوں کا بزدلالنہ فعل ہے ، یہ سفاک دہشت گرد کسی معافی کے مستحق نہیں ،پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہے ، امام بار گاہ کی سیکیورٹی انتہائی ناقص تھی اور دھماکے کے بعد انتظامیہ کا بروقت امدادی سرگرمیوں میں تاخیر کی ہے جو کہ حکومت سندھ اور انتظامیہ کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، شکار پور کا امام بار گاہ پر ہونے والا حملہ حکومت سندھ کی نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،امام بارگاہ پر حملہ سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ناقص سیکیورٹی مجرمانہ غفلت برتنے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ،معصوم جانوں کے ضیاع کے ذمہ دار سندھ کے حکمران ہیں، صوبہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ، کراچی اور تھر میں معصوم جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے ، جس کی روک تھام کے لئے حکومت سندھ کچھ نہیں کر رہی ، بلکہ سندھ حکومت نیند کی گولیاں کھا کر سوئی ہوئی ہے ،رہنماؤں نے م تحریک انصاف متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ، دعا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ شہید ہونے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے ، دھماکے میں شہیدہونے والوں کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔
آمین!متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.