کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کی پرامن بلدیاتی انتخابات مکمل ہونے پرمبارکباد،
بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے ، سیاسی عمل کے تسلسل سے عوام کا مقدر بدلے گا ،ڈاکٹرعبدالمالک سے ملاقات میں گفتگو
جمعہ 30 جنوری 2015 21:32
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) وزیر اعلیٰ بلوچستا ن ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور حکومت بلوچستان کے اہم نمائندگان کے ساتھ ملاقات کے دوران کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کے نہایت پرامن اور بطریقِ احسن مکمل ہونے پر بلوچستان کی مخلوط حکومت ، منتخب بلدیاتی عہدیداران ،نمائندگان اور بلخصوص بلوچستان کے امن پسند عوام کو تہہ دل سے مبارک باد پیش کی اور کہا کہ یہ تمام عمل یقینا مخلوط حکومت کی معاملہ فہمی ، سیاسی بصیرت اور مخلصانہ کاؤشوں کی بدولت ہی پایہ تکمیل تک پہنچ سکا ۔
بلوچستان وہ واحد صوبہ ہے جہاں بلدیاتی انتخابات مکمل ہوئے اور اس کا سہرا بلوچستان کے غیور عوام کے سر جاتاہے۔(جاری ہے)
جنرل ناصر خان جنجوعہ نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ اس اہم انتخابی مرحلے کی تکمیل سے بلوچستان کی تعمیروترقی اورامن کی بحالی میں ہر چند اضافہ ہوگا اور تمام بلدیاتی عہدیداران عوام کی اُمیدوں پر پورا اتریں گے۔اُنہوں نے اس بات کا بھی یقین دلایا کہ پاکستان آرمی اس اہم مرحلے میں بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس نئے اورانتہائی اہم حکومتی جُز کو فعال بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھے گی۔بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے اور اسی سیاسی عمل کے تسلسل سے بلوچستان کے عوام کا مقدر بدلے گا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.