پنجاب بھر میں529ٹریفک حادثات میں2افراد جاں بحق،414زخمی

منگل 3 فروری 2015 17:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03فروی 2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران632ٹریفک حادثات میں02افراد جاں بحق جبکہ 414 زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ216افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں222ڈرائیورز ،22کم عمرڈرائیور،302مسافراور108پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ117ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت130ایمرجنسیمتاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد55حادثات میں68متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہگوجرانوالہ میں37حادثات میں37متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل632متاثر ہونے والوں میں سے514مرد اور118خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں99افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور392فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور141زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر375موٹر سائیکلز85آٹو رکشے64موٹر کاریں50مسافربس17ٹرک، اور59دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :