آپریشن ضرب عضب کے قومی و علاقائی سلامتی پر دوررس مثبت نتائج مرتب ہونگے، سینیٹر مشاہد حسین سید،
عرب حکمران طبقے کی ناکامیاں انتہاپسندانہ رحجان کی وجہ بنیں، پاکستانی سرزمین داعش کیلئے سازگار نہیں ، داعش کے اثرات کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے کلیدی خطاب
بدھ 4 فروری 2015 19:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں حالیہ جاری آپریشن ضربِ عضب کے قومی و علاقائی سلامتی پر دوررس مثبت نتائج مرتب ہونگے جبکہ کامیابی پاکستانی قوم کا اعتماد بحال کرنے میں معاون ثابت ہوگی ۔ انہوں نے اسلام آباد کلب میں دولتِ اسلامیہ (داعش) کے اثرات کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے کلیدی خطاب میں عراق جنگ ، مشرقِ وسطیٰ میں مفادپرست طبقہ اشرافیہ اور رعایا کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج اور حکمران طبقے کی ناکامیا میوں کومعاشرے میں انتہاپسندانہ رحجان کو پروان چڑھنے کی بنیادی وجوہات میں شمار کیا۔
سینیٹر مشاہد نے شمالی وزیرستان میں عسکری آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر داعش سمیت کسی بھی غیرملکی دہشت گرد گروپ کیلئے پاکستانی سرزمین سازگار نہیں ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ قومی و عالمی سطع پر پاکستانی قوم بشمول سویلین اور سولجرز کی دہشت گردی کے خلاف دی جانے والی قربانیوں کسی بھی دوسری قوم کی نسبت سب سے زیادہ ہونے کی بناء پرقابلِ قدر ہیں۔
سینیٹر مشاہد نے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر اورفلسطین کے تاحال حل نہ ہونے کو مسلم دنیا میں غصے کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ شاہ سلمان کی زیرقیادت سعودی حکومت انسدادِ دہشت گردی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی جبکہ اس سلسلے میں ایران امریکہ تعاون بھی علاقائی امن و استحکام یقینی بنانے میں کارآمد ثابت ہونے کی توقع ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.