ہمارے بچوں کے قاتلوں کو کب سزا ملے گی؟ شہداکی ماؤں کی فریاد

بدھ 4 فروری 2015 22:18

ہمارے بچوں کے قاتلوں کو کب سزا ملے گی؟ شہداکی ماؤں کی فریاد

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4فروری۔2015ء) آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کی ماؤں نے سوال کیا ہے کہ آرمی پبلک اسکول پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ کب سامنے آئے گی؟ بچوں کے قاتلوں کو کب سزا ملے گی؟ سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کی ماؤں نے ہفتے کو پشاور میں امن ریلی نکالنے کا بھی اعلان کیا ہے۔شہیدبچوں کی مائیں پشاورمیں میڈیاسے گفتگوکررہی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف سمیت کسی نے ہمارا نہیں پوچھا۔ ہمیں صرف تسلیاں دی جاتی ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخودنوٹس لینے، عدالتی کمیشن تشکیل دے کر تحقیقات سامنے لانے کا مطالبہ کیا۔ شہداء کی ماؤں کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلی کیلیے کمیشن کا مطالبہ کرنے والے ان کے لیے جوڈیشل کمیشن کامطالبہ کیوں نہیں کرتے۔ شہید بچوں کی ماوں نے کہاکہ انسانی حقوق کے دعویداربھی زبانی جمع خرچ سے آگے نہیں بڑھ سکے۔انہوں نےہر طبقے سے7 فروری کو امن ریلی میں شرکت کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :