یوم یکجہتی کشمیر،گلگت بلتستان میں(کل) عام تعطیل ہوگی

بدھ 4 فروری 2015 22:46

گلگت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء یوم یکجہتی کشمیر5فروری کے موقع پر( آج) ملک بھرسمیت گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں عام تعطیل ہوگی۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے آج صبح 10 بجے ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام تحصیل آفس گلگت سے یکجہتی کشمیر ریلی نکلے گی جو نسیم چوک پراختتام پذیرہوگی۔ریلی میں صوبائی وزراء ، حکومتی وسیاسی اہم شخصیات بھی شریک ہونگے۔اس کے علاوہ سرکاری وغیرسرکاری سکولوں کے بچے بھی شرکت کرینگے جبکہ دوسری جانب خطے کے تمام اضلاع کے سکولوں اور دیگراہم مقامات پر خصوصی پروگرامز منعقدہوں گے۔