جماعت اسلامی کے تحت آج حیدرآبادمیں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھرپوراندازمیں منایاجائے گا

بدھ 4 فروری 2015 23:22

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) جماعت اسلامی کے تحت جمعرات کو حیدرآبادمیں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھرپوراندازمیں منایاجائے گا،کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی اوران کے مطالبہ حق خودارادیت کے لیے اڑھائی بجے دن یکجہتی کشمیرریلی دفتر جماعت اسلامی اسٹیشن روڈ سے حیدرچو ک تک نکالی جائے گی جس کی قیادت امیرجماعت اسلامی سندھ ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی اور امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجیدکریں گے۔

متعلقہ عنوان :