کرینہ کپور دماغی مریضہ کے کردار میں جلوہ گرہوں گی

جمعرات 5 فروری 2015 11:44

کرینہ کپور دماغی مریضہ کے کردار میں جلوہ گرہوں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء)جب سے ناکامیوں نے کرینہ کپور کو گھیرا ہے، وہ کرداروں کے معاملے میں تجربات کرنے لگی ہیں۔اداکارہ اب نئی فلم میں دماغی مرض میں مبتلا مریضہ کے کردار میں جلوہ گر ہونے لگی ہیں۔بے بو کو صرف ایک کامیابی کا انتظار ہے،جس کے لیے وہ دن و رات محنت کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

ہدایتکار راجکمار گپتا نے کرینا کپور کو نئی ایکشن تھرلر فلم کیلئے چنا ہے۔

راج کمار اس سے پہلے نو ون کلڈ جیسیکا بنا شہرت پا چکے ہیں اور اس بار بھی نئے موضوع کے ساتھ آرہے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ فلم میں کرینہ کپور کا کردار دماغی بیماری میں مبتلا لڑکی کا ہوگا اور یہی بیماری اس کے لیے قدم قدم پرمشکلات لاتی ہے۔کرینہ کپور کو یقین ہے کہ وہ اس کردار کے فنی تقاضوں کے مطابق انصاف کریں گی۔