قومی ٹیم کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے سڈنی پہنچ گئی

جمعرات 5 فروری 2015 12:00

قومی ٹیم کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے سڈنی پہنچ گئی
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5۔فروری 2015ء ) آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم سڈنی پہنچ گئی ہے ، کھلاڑی دورہ نیوزی لینڈ کی تلخ یادیں بھلا کر ایونٹ جیتنے کے لیے پر عزم ہیں ۔ ورلڈ کپ میں اچھی پرفامنس دکھانے کی امید لیے قومی کھلاڑی آسٹریلیا کے شہر سڈنی پہنچ گئے ہیں ۔ ٹیم ورلڈ کپ سے پہلے ملنے والی ناکامیوں کو بھلا کر آج پریکٹس سیشن کر ے گی ۔

کوچ وقار یونس کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کی بیٹنگ ،باؤلنگ اور فیلڈنگ میں موجود خامیوں پر توجہ دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق اتوار کے روز پریس کانفرنس کر یں گے ۔ دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کو پہلے دونوں پریکٹس میچز اور بعد ازاں نیوزی کے خلاف 2میچز کی سیریز میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا ۔ سڈنی کے اولمپک پارک میں پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف پریکٹس میچ 9فروری کو کھیلا جائے گا ۔ 11فروری کو پاکستان سڈنی کر کٹ گراؤنڈ پر دوسرے پریکٹس میچ میں انگلینڈ سے ٹکرائے گی ۔ کرکٹ کی عالمی جنگ میں پاکستان کا پہلا معرکہ روایتی حریف بھارت کے خلاف 15فروری کو شیڈول ہے ۔

متعلقہ عنوان :