ملک بھر کی طرح سوات میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منا یا گیا ،
جماعت اسلامی سوات کے زیر اہتمام گرین چوک میں مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا گیا
جمعرات 5 فروری 2015 23:23
سوات ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء ) ملک بھر کی طرح سوات میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منا یا گیا ، جماعت اسلامی سوات کے زیر اہتمام گرین چوک میں مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا گیا ، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی بعدا زا شرکاء نے گرین چوک سے سوات پریس کلب تک ریلی نکالی جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی ضلع سوات ڈاکٹر فضل سبحان نے کی ، پریس کلب کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فضل سبحان اور قیم ضلع حافظ اسرار احمد نے کہا کہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں سے ہماری مالی ، اخلاقی اور جانی تعاون کا سلسلہ جاری رہیگا ، انہوں نے کہا کہ حکمران کشمیر بھائیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے کیلئے بھارت پر دباوٴ بڑھا ئے ، اس موقع جماعت اسلام سوات کے نائب امراء محمد ابراہیم شاہ ، احمد سعید ، زون پی کے اسی کے امیر حاجی فضل واحد ، حزب المجاہدین سوات کے ناظم پیر محمد علی ، مظفر خان ایڈووکیٹ ، اخترعلی خان اور دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کی پوری توجہ پاکستانی طلبہ پر مرکوز ہے، بشکیک سے واپس آنے والے طلبہ کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پاکستان پہنچنے والے طلبہ کے استقبال کے موقع ..
-
صدر آصف علی زرداری کا ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پر اظہار تعزیت
-
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کا دفتر خارجہ آمد پر استقبال کیا
-
ایران: محمد مخبرعبوری صدر مقرر
-
’طلبہ کو سکیورٹی نہ دے سکے‘ کرغزستان کی حکومت نے ناکامی کا اعتراف کرلیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ایرانی صدر ابراہیم ریئسی ، وزیر خارجہ اور دیگر ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت پر افسوس کا اظہار
-
بشکیک سے طلبہ کو لے کر چوتھی پرواز پاکستان پہنچ گئی ،زخمی طلبہ کو خصوصی فلائٹ سے لایا جائیگا‘ عطا اللہ تارڑ
-
وزیرداخلہ کاایرانی صدر ابراہیم ریئسی ، وزیر خارجہ اور دیگر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزیراعظم شہبازشریف کا ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار، یوم سوگ کا اعلان
-
بھارتی انتخابات: پانچویں مرحلے میں انچاس سیٹوں کے لیے پولنگ
-
گرمی کی شدت میں اضافہ، سکولوں میں 22 مئی سے چھٹیوں کی منظوری
-
پاکستان کا ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.