صوابی، محکمہ تعلیم نے پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی نہ دینے پر 36اساتذہ کی تنخواہیں بند کر دیں
جمعہ 6 فروری 2015 20:25
صوابی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) عدم سیکیورٹی کے باعث پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی انجام نہ دینے کی پاداش میں صوابی کی یونین کونسل پابینی اور جھنڈا کے چھ پرائمری سکولوں کے 36اساتذہ کی تنخواہیں محکمہ تعلیم نے بند کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم صوابی نے یونین کونسل جھنڈا اور پابینی کے مضافات بوقہ، گڑھی شاہ اور پنجمن کے نصف پرائمری سکولوں کے تقریباً 36اساتذہ کے پولیو مہم میں ڈیوٹیاں لگائی گئی تھی لیکن ان اساتذہ نے اس مہم میں خوف کی وجہ سے حصہ نہیں لیا کیونکہ انہیں سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات تھے ۔
قبل ازیں بھی اس علاقے میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ایک ٹیچر اور نرس جاں بحق ہو ا تھا اساتذہ نے بتایا کہ ہم 36اساتذہ نے حال ہی میں ڈیوٹی انجام دینے سے انکار نہیں کیانہیں تھا ان کا موقف تھا کہ یہ حساس علاقہ ہے انتظامیہ ہمیں سیکیورٹی فراہم کریں۔(جاری ہے)
ہم ڈیوٹی انجام دینگے ان اساتذہ کو ماہ جنوری 2015کی تنخواہ ادا نہیں کی گئی ہے اس سلسلے میں مذکورہ اساتذہ نے ڈی ای او صوابی سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ یہ اقدام انتظامیہ کے احکامات کی روشنی میں اُٹھایا گیا ہے ہفتہ کے روز جب ڈی سی صوابی مطیع اللہ خان کے ساتھ ہمارے نمائندے نے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ متاثرہ اساتذہ سوموار کے روز میرے دفتر آکر مجھ سے ملے تنخواہیں اور سیکیورٹی کے حوالے سے ان کے تحفظات اور خدشات دور کر دیئے جائیں گے۔
متاثرہ اساتذہ نے بتایا کہ پہلے محکمہ ہذا نے ہماری تنخواہیں بند کر ادی اور بعد ازاں ہمیں شو کاز نوٹس بھی بھیج دیا گیا پولیو ڈیوٹی ا نجام دینا محکمہ تعلیم کا نہیں بلکہ محکمہ صحت کا کام ہے ایجو کیشن اور ہیلتھ الگ الگ محکمے ہیں اس کا ایک دوسرے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے لیکن پھر بھی ہم پولیو ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں مگر انتظامیہ ہمیں فول پروف سیکیورٹی نہ دینے کے باعث خوف کی وجہ سے ڈیوٹی دینے سے قاصر ہے۔ آل ٹیچرز ایسو سی ایشن ضلع صوابی کے صدر عبدالطیف خان نے رابطے پر بتایا کہ حکومت 36اساتذہ کو فی الفور تنخواہوں کی ادائیگی کر نے کے احکامات جاری کریں کیونکہ ان اساتذہ نے پولیو ڈیوٹی انجام دینے سے انکار نہیں کیاتھا بلکہ عدم سیکیورٹی کے باعث حصہ نہیں لیا تاہم اس سلسلے میں مقامی میڈیا کی کوششوں سے متاثرہ اساتذہ سمیت پیر کے روز ڈپٹی کمشنر صوابی کے ساتھ ملاقات کرینگے اور ان کی کوششوں سے یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہوجائیگا۔مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.