انتخابی دھاندلی پرکمیشن کی تشکیل کا مسودہ سراج الحق کے حوالے
ہفتہ 7 فروری 2015 11:01
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری 2015ء) .پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کا کہنا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے استعفے منظور نہیں ہوئے، میں نے 3 سال پہلے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ بلدیہ فیکٹری میں آگ لگائی گئی۔پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی،جس میں ملک کی سیاسی صورت حال اور سینیٹ انتخابات سے متعلق بات چیت ہوئی،رحمان ملک نے انتخابی دھاندلی سے متعلق تحریک انصاف کو دیئے گئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے بارے میں مسودے کی کاپی سراج الحق کو دی، رحمان ملک اس سے قبل تحریک انصاف کو بھی مجوزہ مسودہ فراہم کر چکے ہیں۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورت حال میں سیاسی رابطے ضروری ہے، ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا کلچر عام کرنا چاہیے، ذاتی مفاد سے بالا تر ہو کر سوچنے کی ضرورت ہے، آصف علی زرادری سے رابطے میں ہوں، اسمبلیوں سے جانے والوں کو واپس لانے کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
رحمان ملک نے کہا کہ آج آصف علی زرادری نے سراج الحق سے فون پر بات کی۔ کل میں نے جہانگیر ترین سے میٹنگ کی، ایک دو روز میں جوڈیشل کمیشن کا مسودہ حکومت اور تحریک انصاف کو پیش کریں گے، جرگہ اپنے طور پر پوری کوشش کر رہا ہے، ہم حکومت اور تحریک انصاف دونوں کے فائدے کی بات کریں گے، دھاندلی اگر ہوئی ہے تو نگران حکومت نے کرائی، سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے استعفے منظور نہیں ہوئے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.