پچاس سال پہلے ان کے منہ پرغلطی سے ہاکی لگ گئی تھی ،عمران خان آج بھی بات دل میں لیے بیٹھے ہیں :ایاز صادق
ہفتہ 7 فروری 2015 14:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری 2015ء) قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے کہاہے کہ این اے 122میں دھاندلی کیس کا فیصلہ ثبوت اور شواہد کی بنا پر ہوگا خواہشات کی بنیاد پر نہیں ۔الیکشن ٹریبونل کے سامنے بیان قلمبند کروانے کے بعد ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 1964میں ہاکی کھیلتے ہوئے ایک چھوٹے سے بچے سے غلطی سے عمران خان نیازی کے گال پر ہاکی لگ گئی تھی جس سے ان کے منہ سے خون بھی نکل آیا تھا لیکن انہیں امید نہیں تھی کہ پچاس سال بعد بھی عمران خان وہ بات دل میں رکھ کر بیٹھیں ہیں ۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جس منصب پر فائز ہیں اس کی غیر جانبداری اورعزت ان پر فرض ہے اور اسے وہ نبھارہے ہیں اور نبھاتے رہیں گے،اللہ نے چاہا تو 2018تک سپیکر کے فرائض انجا م دیتے رہیں گے ۔(جاری ہے)
ان کا کہناتھا کہ وہ کوئی بھی ایسی بات نہیں کرنا چاہتے جس کی وجہ سے اگرکبھی عمران خان نے ساتھا آمنا سامنا ہو تو وہ نظری چرا کر وہا ں سے گزریں لیکن وہ وہ ایک سوال کرنا چاہتے ہیں کہ 128دن تک ان کا میڈیا ٹرائل چلتارہا ،کردار کشی کی گئی جبکہ ان کیخلاف دھاندلی کا ایک بھی ثبوت نہیں پیش کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ پٹیشن دائر کر دی ہے جہاں سے انہیں انصاف ملے گا اور کیونکہ دھاندلی کا فیصلہ نہ تو انہوں نے کرنا ہے اور نہ ہی عمران خان صاحب نے کرناہے بلکہ فیصلہ جسٹس کاظم علی نے کرنا ہے اور وہ بھی خواہشات کی بنا پر نہیں بلکہ شواہد اورثبوت کی بنا پر کرناہے ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.