خیبر پختونخوا پولیس کا فاسٹ ٹریک پروموشن سسٹم متعارف کرانے کافیصلہ کیا ہے، ناصر خان درانی ،

پبلک سروس کمیشن کے زیر نگرانی امتحان میں حق دار افسران اگلے رینک میں تیز تر ترقی حاصل کرسکیں گے،آئی جی پی خیبر پختونخوا

ہفتہ 7 فروری 2015 19:21

خیبر پختونخوا پولیس کا فاسٹ ٹریک پروموشن سسٹم متعارف کرانے کافیصلہ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) خیبر پختونخوا پولیس نے سب انسپکٹرز اور انسپکٹرز رینک کے آفسروں کی اگلے رینک میں صاف و شفاف طریقے سے ترقی کیلئے فاسٹ ٹریک پروموشن سسٹم متعارف کرانے کافیصلہ کیا ہے۔ فاسٹ ٹریک پروموشن سسٹم کو متعارف کرانے کا فیصلہ سنٹرل پولیس آفس پشاور میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پی ہیڈ کوارٹرز، ایڈیشنل آئی جی پی سپیشل برانچ ، ایڈیشنل آئی جی پی انوسٹی گیشن، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز،ڈی آئی جی انکوائری اینڈ انسپکشن اور محکمہ داخلہ و قبائلی اُمور، اسٹیبلشمنٹ ، خزانہ اور پبلک سروس کمیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی ناصر خان دُرانی نے کہا کہ فاسٹ ٹریک پروموشن باصلاحیت، محنتی اور حق دار افسروں کے لیے ایک اچھا موقع فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ایک صاف و شفاف عمل ہوگا جس کے تحت حق دار افسران اگلے رینک میں تیز تر ترقی حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے فورس کے افسروں کے مابین نہ صرف مثبت مقابلے کارحجان فروغ پائے گا بلکہ فورس کے محنتی جوانوں کا حوصلہ بڑھاکر انہیں آگے بڑھنے کا بھر پور موقع فراہم کرے گا اور وہ مزید سحت محنت کو اپنا شعار بنا کر فورس کانام روشن کریں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سب انسپکٹرز اور انسپکٹرز کے وہ تمام افسران جو اعلیٰ تعلیمی یافتہ، باصلاحیت، سخت محنتی اور حق دار ہوں کو اُن کے اگلے رینکوں میں ترقی کے لیے فاسٹ ٹریک پروموشن کے مواقع فراہم کئے جائیں گے اور اس مقصد کے لیے انہیں پہلے پبلک سروس کمیشن کے زیر نگرانی مقابلے کا امتحان دینا ہوگا۔ فاسٹ ٹریک پرموشن کے لیے 25 فیصد کوٹہ مقرر کیا گیاہے اس مقصد کے لیے امتحانی سلیبس میں قانون اور جدید پولیسنگ کے مضامین شامل کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :