پولیو موذی مرض ہے ،خاتمے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،ڈپٹی کمشنر جعفر آباد

پیر 9 فروری 2015 18:57

جعفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) ڈپٹی کمشنر جعفر آباد زید بن مقصود نے کہا ہے کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس کے خاتمے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،زراسی کوتاہی کی وجہ سے پھول جیسے بچے عمر بھر کے لئے معذور ہوجاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پولیو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر جمال الدین جمالی ،پی پی ایچ آئی کے سلیم احمد کھوسہ ،ایم ایس ڈاکٹر عبدالجبار بنگلزئی،اے ڈی سی یعقوب غرشین ،تحیصلدار منظور احمد ،ودیگر آفیسران نے شرکت کی ڈی سی زید بن مقصود کا کہنا تھا کہ پولیو ایک موزی مرض ہے جس میں ہم سب کو ملکر خاتمہ کرناہوگا ان کا کہنا تھا کہ والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں زراسی کوتاہی کے وجہ سے مستقبل کے معمار عمر بھر کے لئے معذور بن جاتے ہیں اگر پولیو ٹیم آپ کے گھر نہیں پہنچ پاتا تو فوری طور ڈی سی آفیس میں اطلاع دے ان کا کہنا تھا کہ پولیو ٹیم کو فول پروف سیکورٹی فراہم کیا جائے گا ،جعفر آباد میں ایسے بھی مقام ہیں جہاں پر پولیس بغیر وردی میں پولیو ٹیم کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینگے ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیو ایک خطر ناک مرض ہے جس کا خاتمہ کر کے دم لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :