ملینیم پراجیکٹ اور آگاہی کے گلوبل فیوچر سٹڈیز اور ریسرچ کے تعاون سے پاکستان میں جائزہ اقدامات کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
پیر 9 فروری 2015 23:25
واشنگٹن اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) ملینیم پراجیکٹ اور آگاہی نے گلوبل فیوچر سٹڈیز اور ریسرچ کے تعاون سے پاکستان میں جائزہ اقدامات کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ آگاہی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو درپیش متعدد چیلنجز کا ادراک شدت سے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ قوم کو ایسی بامعنی فنی تعلیم سے مالا مال کیا جائے جس سے پاکیسی سازوں‘ قانون سازوں اور سیاسی گروپوں کیلئے ایسا سازگار ماحول میسر آ سکے جو انہیں موثر فیصلہ سازی میں معاون ہو۔
2012ء میں پاکستان کے 2060ء تک مستقبل بارے ایک سروے کیا گیا تھا۔ اس سروے میں پاکستانی قیادت اور وسیع پیمانے پر معاشرہ‘ اندرون و بیرون ملک کے نظریات اور مستقبل کے خدشات اور مواقعوں کی شناخت کا مطالعہ شامل تھا۔(جاری ہے)
آگاہی تنظیم کے صدر پوریش چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستانی سٹیک ہولڈر کے لئے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ پندرہ چیلنجز پر مبنی گلوبل انفارمیشن سسٹم میں اپنا کرندار ادا کریں جن میں پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی‘ پینے کا صاف پانی آبادی و وسائل‘ جمہوریت‘ گلوبل دور بینی اور فیصلہ سازی‘ گلوبل آئی ٹی رجحان‘ امیر اور غریب کے درمیان خلا‘ امور صحت‘ تعلیم‘ امن و کشیدگی‘ خواتین کے مسائل‘ منظم جرائم‘ توانائی‘ سائنس و ٹیکنالوجی‘ عالمی اصول شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آگاہی پاکستان کے انڈیکس مستقبل اور ریسرچ کے حوالے سے ماہرین اور آگہی کی بنیادوں پر بھرپور معاونت فراہم کریگی۔ انہوں نے کہا کہ آگاہی پاکستان میں ملینیم پراجیکٹ اور ملک کے بہتر مستقبل کیلئے عوامی کردار میں رہنما کردار ادا کریگی۔ ملینیم پراجیکٹ کے ڈائریکٹر اور معاون بانی جیروم گلینن نے کہا ہے کہ انسانیت کو منظم ریسرچ بیسڈ مشترکہ پلیٹ فارم کے لئے ملکر غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔ ملینیم پراجیکٹ کی سالانہ مستقبل رپورٹوں اور گلوبل مستقبل انٹیلی جنس نظام نے اس ضرورت پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔ آگاہی نیٹ ورک تحقیقاتی کام کی پیداوار کے لئے کام کریگا جو انسانیت کی ترقی پاکستان اور دنیا بھر میں اداروں کی مضبوطی کیلئے کام کریگا۔ یہ نیٹ ورک ملینیم پراجیکٹ مطالعوں میں بھی حصہ لے گامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.