خیبرپختونخوا اسمبلی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی 2007-08 کے دوران مفتی محمود میموریل ہسپتال میں خریدی گئی 4 لاکھ 79 ہزار وپے کی ادویات کا ریکارڈ نہ ہونے کا سخت نوٹس،
مذکورہ رقم کی ریکوری کے احکامات جاری کردیئے
منگل 10 فروری 2015 21:38
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سال 2007-08 کے دوران مفتی محمود میموریل ہسپتال میں خریدی گئی 4 لاکھ 79 ہزار وپے کی ادویات کا ریکارڈ نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ رقم کی ریکوری کے احکامات جاری کردیئے۔خیبرپختونخوا اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ایم پی اے و سابقہ وزیر صحت شوکت علی یوسفزئی کے زیر صدارت صوبائی اسمبلی کی کانفرنس روم میں منعقد ہوا اجلاس میں ممبران اسمبلی سید جعفر شاہ ، ارباب اکبر حیات خان اور محمود خان بھیٹنی کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری اسمبلی امجد علی ، سیکرٹری صحت مشتاق خان ، ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹر پرویز کمال کے علاوہ محکمہ آڈٹ ، قانون اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔
کمیٹی نے اپنے اجلاس میں مالی سال 2011-12 میں قائم کردہ صوبے کے مختلف ہسپتالوں سے متعلق آڈٹ پیروں پر تفصیلی بحث کی ، مفتی محمود ہسپتال کے معاملات کی جانچ پڑتال کے دوران کمیٹی نے مذکورہ ہسپتال کے ایم ایس کی جانب سے سال 2007-08 کے دوارن 4 لاکھ79 ہزار روپے کی ادویات کی خریداری اور بعدازاں ان ادویات کا ریکارڈ نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ رقم متعلقہ حکام سے ریکوری کرکے کمیٹی کو مطلع کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.