مسلم لیگ ن کے سابق وزیر تاحیات الیکشن لڑنے کے لیے نااہل
بدھ 11 فروری 2015 18:30
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11فروری۔2015ء) سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات اور مسلم لیگ ن کے اہم کارکن عبدالوحید ارائیں کو الیکشن ٹریبونل نے تاحیات نااہل قرار دے دیا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والے عبدالوحید ارائیں 2008 ءسے 2013 ءکی پنجاب اسمبلی کے رکن رہے جبکہ اس مدت میں وہ صوبائی وزیر جیل خانہ جات سمیت حکومت پنجاب کے اہم عہدوں پر فائز بھی رہے جبکہ الیکشن ٹریبونل نے انہیں عدالت میں جھوٹ بولنے پر تاحیات نااہل قرار دے دیا ہے۔
یاد رہے وحید ارائیں پر الزام لگایا گیا تھا کہ ان کے پاس 2 شناختی کارڈ موجود ہیں جبکہ انہوں نے عدالت سے اس بات کو چھپایا تھا اور عدالت نے اسی جرم کی پاداش میں ان کو یہ سزا سنائی۔ الیکشن ٹریبونل کے اس فیصلے کے بعد عبدالوحید ارائیں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔تاہم ابھی تک عبدالوحید ارائیں کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.