کے پی کے میں مئی،پنجاب میں نومبر، سندھ میں مارچ 2016ء میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے،الیکشن کمیشن،
کنٹونمٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کیلئے قانون سازی کرلی ہے،سپریم کورٹ میں جواب
بدھ 11 فروری 2015 23:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ‘ پنجاب‘ اسلام آباد اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد بارے اپنی رپورٹ بدھ کو سپریم کورٹ میں جمع کرواتے ہوئے عدالت کو بتایا ہے کہ کے پی کے میں مئی،پنجاب میں نومبر، سندھ میں مارچ 2016ء میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ کنٹونمٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے ضروری قانون سازی کرلی گئی ہے اور اس حوالے سے مجوزہ بل متعلقہ حکام کو ارسال کردیا گیا ہے جبکہ صوبوں نے ازخود تاحال کوئی رپورٹ جمع نہیں کروائی۔
الیکشن کمیشن نے صوبوں کے حوالے سے بھی تمامتر تفصیلات رپورٹ میں جمع کرادی۔ اکرم شیخ ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے 35 اضلاع کی حد بندی کیلئے نقشے بنانے کیلئے فوکل پرسن تعینات کردئیے گئے ہیں۔(جاری ہے)
اٹک‘ فیصل آباد‘ اوکاڑہ‘ چنیوٹ‘ سیالکوٹ اور ڈی جی خان میں حد بندیوں بارے کچھ معاملات حل کرنے باقی ہیں۔
پنجاب کے حکام نے ان مشکلات پر جلد قابو پانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سندھ میں بھی بلدیاتی انتخابات بارے معاملات طے پاگئے ہیں۔ عوامی نمائندگی ایکٹ میں ترمیم کا بل سندھ اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے اگلے اجلاس میں اس کی منظوری متوقع ہے۔ 1998ء میں مردم شماری کرائی گئی تھی اب سندھ کے شہری علاقوں کی آبادی میں بے تحاشا اضافہ ہوچکا ہے لہٰذا ان علاقوں میں حد بندیوں بارے کچھ مشکلات ہیں۔ کے پی کے حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے مئی میں رضامندی ظاہر کی ہے اس حوالے سے انتظامات کئے جارہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ شواہد نہ ملنے پر بند
-
وزارتِ قانون کے جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
ولادیمیر پوٹن کی پانچویں مدت صدارت کا آغاز
-
افغانستان میں افیون کی پیداوار میں واضح کمی پر کسانوں کی مزاحمت
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات
-
بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال ذہنی دباﺅ اور صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے
-
9 مئی کرنے اورکروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی، ترجمان پاک فوج
-
وزارت قانون و انصاف نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
تنقید کرنے اور جھوٹ بولنے میں بہت فرق ہے‘کمشنر روالپنڈی معاملے میں تمام میڈیا نے جھوٹ کوپھیلایا. جسٹس قاضی فیض عیسی
-
ہم نے 76سال جھوٹ بولا ، سچ کو چھپایا ہے عوام کو سچ جاننے کا پورا حق ہے‘اعلی عدلیہ کے معاملات میں مداخلت آئین کے ساتھ کھلواڑ ہے.جسٹس اطہر من اللہ
-
پاکستان کے ساتھ یو ایس پاکستان گرین الائنس تلے شراکت داری جاری ہے، امریکی سفیر
-
انتشاری ٹولے سے ہم کوئی بات نہیں کرسکتے ، یہ سیاسی جماعتوں کو زیب دیتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.