دینی مدارس میں دہشتگردی کی نہیں، امن و سلامتی رشد و ہدایت کی تعلیم دی جارہی ہے،مولانا سمیع الحق،
حکمران ملک کی سلامتی کو مزید داؤ پر نہ لگائیں، علماء عالمی کفری سازشوں کے مقابلہ کیلئے ایک ہوکر سد سکندری بن جائیں،اجتماع سے خطاب
جمعرات 12 فروری 2015 22:09
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ دینی مدارس میں دہشتگردی کی نہیں امن و سلامتی رشد و ہدایت کی تعلیم دی جارہی ہے، حکمران عالمی پروپیگنڈہ میں نہ آئیں اور ملک کی سلامتی کو مزید داؤ پر نہ لگائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید عابد شاہ کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر مولانا حامد الحق حقانی ‘ مولانا یوسف شاہ ،مولانا حسیب حقانی‘ مولانا عرفان الحق حقانی اور دیگر علماء مولاناسمیع الحق کے ہمراہ تھے۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ حکمرانوں کو ۲۵۰ بے گناہ شہریوں کو زندہ جلانے والے نظر نہیں آتے‘ بلوچستان میں قوم پرستی کے نام پر جو لوگ دہشت گردی کرکے قتل و قتال کا کھیل کھیل رہے ہیں ان کو حکومت نے گود میں بٹھا کر آدھا پاکستان ان کے حوالے کردیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.