نوتھیہ چرخہ خیل کے رہائشیوں نے بجلی کاٹنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،
بل جمع کرنے کے باوجود بجلی کاٹ دی گئی ہے، بحال نہ کی گئی تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور ہو جائینگے ،مقررین
جمعرات 12 فروری 2015 22:47
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء) نوتھیہ چرخہ خیل کے رہائشیوں نے بجلی کاٹنے کے خلاف گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت طارق خان ‘ اشفاق ‘ ندیم اور دیگر کر رہے تھے ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ۔
(جاری ہے)
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ہم بل جمع کرتے ہیں مگر اس کے باوجود بھی بلا کسی وجہ انکی بجلی کاٹ دی گئی ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث گھروں میں پانی ناپید ہو گیا ہے جس کے باعث بچے اور بوڑھے دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر فوری طور پر بجلی بحال نہ کی گئی تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور ہو جائینگے ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.