2015جنرل ہسپتال میں ڈینگی علاج کے سلسلے میں حکمت عملی تیار کرلی: پروفیسر انجم حبیب وہرہ،
وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی متحرک قیادت میں رواں برس بھی ڈینگی کو شکست دیں گے: پرنسپل پی جی ایم آئی، میڈیکل سٹاف کی تربیت اور عوامی آگاہی کیلئے تربیتی ورکشاپس اور سیمینارز بدستور جاری رہیں گے، ہمارے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈکس صلاحیت اور ٹیلنٹ میں کسی سے کم نہیں،یہ بات غیر ممالک کے طبی ماہرین نے بھی تسلیم کی ہے
جمعہ 13 فروری 2015 18:57
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ اللہ کے فضل اور شعبہ طب سے وابستہ افراد کی دن رات محنت کے نتیجے میں گذشتہ تین سالوں (2012 تا 2014) کے دوران ڈینگی بخار میں مبتلا جنرل ہسپتال آنے والے تمام مریض صحتیاب ہوئے اور 2015میں ڈینگی مریضوں کے علاج معالجے کے سلسلے میں حکمت عملی تیار کرلی گئی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی کے بارے میں میڈیکل سٹاف کی تربیت اور عوامی آگاہی کے لیے پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ میں تربیتی ورکشاپس اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گاجبکہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی مہم پورا سال جاری رکھنے اور ماحول کوحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔(جاری ہے)
گذشتہ روز یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈکس صلاحیت اور ٹیلنٹ میں کسی سے کم نہیں۔
یہ بات غیر ممالک کے طبی ماہرین نے بھی تسلیم کی ہے ۔وزیر اعلی نے ہمارے ہاں دستیاب اسی صلاحیت اور ٹیلنٹ کو اچھے طریقے سے استعمال کر کے مطلوبہ نتائج حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل جی ایچ ڈینگی کے خلاف جنگ میں ہراول دستہ ثابت ہوا ہے اور آنے والے برسوں میں بھی یہ ادارہ شہریوں کو ڈینگی سمیت ہر وبا سے بچانے میں پیش پیش رہے گا۔پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف کی متحرک اور ہمہ گیر قیادت میں پنجاب میں ڈینگی کے خلاف چلائی جانے والی مہم کو جس طرح تمام محکموں، اداروں اور معاشرے کے ہر طبقے نے جانفشانی سے محنت کر کے کامیاب بنایا اس کا اعتراف دیگر ممالک کے ماہرین نے بھی کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا، تھائی لینڈ اور ملائشیاجہاں ڈینگی سالہا سال سے مسئلہ بنا ہوا ہے ان ملکوں کے طبی ماہرین کا بجا طور پر کہنا ہے کہ اگر 2011ء میں شہباز شریف بروقت اقدامات نہ کرتے توہزاروں انسانی جانوں کا ضیاع ہو سکتا تھا۔پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ اس امر کاکریڈٹ وزیر اعلی شہباز شریف کو جاتا ہے کہ جن ممالک سے ہم نے ڈینگی پر قابو پانے کیلئے مدد لی تھی اب وہ ہم سے اس سلسلے میں مدد مانگ رہے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.