دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قوم کومتحدہوناہوگا,سراج الحق،
قوم مباحثوں سے تنگ آچکی ،اب نتیجہ چاہتی ہے، امیر جماعت اسلامی
جمعہ 13 فروری 2015 23:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ یہ وقت ایک دوسرے پرالزام تراشی اورگریبانوں میں ہاتھ ڈالنے کانہیں ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قوم کومتحدہوناہوگا،قوم مباحثوں سے تنگ آچکی ،اب نتیجہ چاہتی ہے ،پاکستان نے ہمیشہ بھارت سے دوستی کاہاتھ بڑھایالیکن بھارت نے پاکستان کوصفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کی ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ یہ وقت ایک دوسرے پرالزام تراشی اورایک دوسرے کے گریبان میں ہاتھ ڈالنے کانہیں دہشتگردی اوربدامنی کے خاتمے کیلئے قوم کومتحدہوناہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہماری قوم اپناکرداراداکررہی ہے اورذمہ داری نبھارہی ہے ،قوم بحث مباحثے سن کرتنگ ہوچکی ہے عوام اب نتیجہ چاہتے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ آج کے مسائل کی جڑمشرف ہے ،مشرف کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہی مسائل پیداہوئے اورسابقہ حکومت کے بعدموجودہ حکومت نے بھی مشرف کی پالیسی کودوانگ دے رکھاہے ۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں آج اپنے پاوٴں پرکھڑاہونے کی ضرورت ہے ،بھارت سے بہترتعلقات کیلئے ہمیں کشمیرسمیت تمام مسائل کوحل کرناہوگا۔ان کاکہناتھاکہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت سے دوستی کاہاتھ بڑھایاہم نے کبھی کرکٹ ڈپلومیسی کی کبھی پیازاورکبھی بس ڈپلومیسی کی ،لیکن بھارت نے ہمیشہ پاکستان کوصفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کی اورکوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.