امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسرمحمدابراہیم خان کی حیات آباد میں امامیہ مسجد میں خودکش دھماکوں کی شدید مذمت

جمعہ 13 فروری 2015 23:43

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء ) امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسرمحمدابراہیم خان نے حیات آباد میں امامیہ مسجد میں خودکش دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہوں کا قتل انسانیت کا قتل ہے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کیجائے کم ہے انہوں نے کہا کہ بے گناہوں کو مارنے والے مسلمان ہیں نہ انسان بلکہ حیوان ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ واقعات کی تحقیقات نہ ہونے کی وجہ سے بد سے بد تر واقعات رونما ہو رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ آرمی پبلک سکول سمیت دیگر واقعات کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کی جائے اور انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔