صوابی‘ نامعلوم ملزمان نے شادی کیلئے سعودی عرب سے آنے والا تحریک انصاف کا کارکن کو قتل کر دیا

جمعہ 13 فروری 2015 23:56

صوابی‘ نامعلوم ملزمان نے شادی کیلئے سعودی عرب سے آنے والا تحریک انصاف ..

صوابی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) یار حسین ضلع صوابی میں پانچ یوم قبل سعودی عرب سے شادی کے لئے آنے والے تحریک انصاف کے نوجوان کارکن کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔

(جاری ہے)

عباد خان ولد میر باز خان سکنہ یار حسین نے تھانہ یار حسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا پچیس چھبیس سالہ نوجوان بیٹا نعیم خان جمعہ کی صبح ساڑھے د س بجے گھر کے قریب راستے میں جب کہ میں خود گلی میں موجود تھا کہ اس دوران ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے آکر نعیم خان پر فائرنگ کی جس سے وہ بے ہو ش ہو گیا اور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا پولیس کے مطابق مقتول پانچ یوم قبل سعودی عرب سے شادی کے لئے چھٹی پر آئے تھے اور آج جمعہ کو ان کی شادی ہونے والی تھی اور یوں خوشیوں کا گھر ماتم گدہ میں تبدیل ہو گیا مقتول کو جمعہ کی شام آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا یارحسین پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔