پودوں سے ہمارے ماحول پر مثبت اثرات پڑتے ہیں ‘درخت پودے انسانی صحت کیلئے بھی مفید ہے ‘ہماری زندگی میں پودوں کو بے حد اہمیت حاصل ہے ‘جہاں جتنے زیادہ درخت ہونگے وہاں موسم خوشگوار ہوگابیماریوں کا بھی خاتمہ ممکن ہوسکے گا،
کمشنر سبی ڈویژن میر غلام علی بلوچ کی شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بات چیت
ہفتہ 14 فروری 2015 20:50
سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) کمشنر سبی ڈویژن میر غلام علی بلوچ نے کہا ہے کہ پودوں اور درختوں سے ہمارے ماحول پر مثبت اثرات پڑتے ہیں درخت پودے انسانی صحت کیلئے بھی مفید ہے ہماری زندگی میں پودوں کو بے حد اہمیت حاصل ہے جہاں جتنے زیادہ درخت ہونگے وہاں موسم خوشگوار ہوگااور بیماریوں کا بھی خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔ وہ ہفتہ کو سبی میں ہونے والی شجر کاری مہم کا افتتاح کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔
انہوں نے تمام نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں درخت لگاکر قومی مہم کو کامیاب بنایا جائے کمشنر سبی نے محکمہ جنگلات کے آفیسران کو بھی ہدایات کی کہ وہ شجر کاری مہم کو کاغذات کی حد تک محددو نہ رکھیں بلکہ پودوں اور درختوں کی افادیت اور ان کے فوائد کے بارے میں بھی عوام کو آگہی وشعور فراہم کریں تاکہ لوگوں بھی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھکر حصہ لے سکیں کمشنر سبی ڈویژن میر غلام علی بلوچ نے کہا کہ ضلع بھر میں لگائے جانے والے پودوں کی حفاظت اور ان کو بروقت پانی کی فراہمی کو بھی ممکن بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں تاکہ لگائے جانے والے پودوں تناور درخت بنا سکیں اور ہمیں پر سکون ماحول فراہم ہوسکے تمام اداروں کے آفیسران بھی اس مہم میں حصہ لیں اور اپنے دفاتر سمیت دیگر علاقوں میں پودوں کو لگانے کے کام کی خود بھی نگرانی کریں تاکہ ہم ضلع سبی کو گرین سٹی بنانے میں کامیاب ہوجائیں اس موقع پرکمشنر سبی ڈویژن میر غلام علی بلوچ نے سرکٹ ہاوٴس سبی میں پودہ لگا کر سبی میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا سرکت ہاوٴس سبی میں ڈپٹی کمشنرسبی سہیل الرحمن بلوچ،چےئر مین ماحولیات بلوچستان و ممتاز معروف قانون دان میر اختیار خان مرغزانی ڈی پی او سبی میر محمد انور کھیتران ، ڈائریکٹر ایگریکلچر سبی محمد ابراہیم بازئی، ایس ای ایرگیشن سبی ارشاد علی جمالی ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک سبی حاجی ڈاکٹر افضل لودھانی، ڈپٹی ڈائریکٹر شوشل ویلفیئر سبی میر دین محمد مری ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.