پمزہسپتال کے باہر مسلح شخص کی فائرنگ سے ڈاکٹر شاہد نواز شدید زخمی تشویشناک حالت میں ایمر جنسی وارڈ میں منتقل ،

فائرنگ کے واقعہ پولیس نے ہسپتال کے باہر سکیورٹی سخت کر دی ، وزیر اعظم نواز شریف نے فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ،وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا پمز ہسپتال کے باہر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزم کی گرفتاری کا حکم

ہفتہ 14 فروری 2015 23:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمزہسپتال کے باہر مسلح شخص کی فائرنگ سے ڈاکٹر شاہد نواز شدید زخمی ہوگئے تشویشناک حالت میں ایمر جنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا جہاں ہنگامی بنیادوں پر طبی امدادی دی جارہی ہے  فائرنگ کے واقعہ پولیس نے ہسپتال کے باہر سکیورٹی سخت کر دی ہے وزیر اعظم نواز شریف نے فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پمز ہسپتال کے باہر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزم کی فوراً گرفتاری کا حکم دیدیا ہے ہفتہ کو اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے باہر مسلح شخص کی فائرنگ سے امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر شاہد نواز شدید زخمی ہوگئے جنہیں زخمی حالت میں ایمر جنسی وارڈ میں داخل کر لیا پولیس کے مطابق ڈاکٹر شاہد جیسے ہی ہسپتال سے باہر نکلے مسلح شخص نے فائرنگ کر دی اور فرار ہوگیا پمزہسپتال انتظا میہ کے مطابق ڈاکٹرشاہد نوازپمزاسپتال میں شعبہ امراض قلب میں فرائض انجام دیتے تھے۔

(جاری ہے)

پمز کے وائس چانسلر نے بتایا کہ ڈاکٹر شاہد نواز کے سرکے پچھلے حصے میں گولی لگی ہے اور ان کی جان بچانے کیلئے ڈاکٹر کوششیں کررہے ہیں پمز کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت تحفظ نہیں کرسکتی ہے تو ہمیں اسلحہ لائسنس جاری کئے جائیں اور ہم اپنی حفاظت خود کرینگے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر شاہد نواز پر فائرنگ کے واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائے اور ذمہ داروں کو انصاف کے کہرے میں لایا جائے انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر شاہد نواز کے سر میں گولی لگی ہے اور وہ شدید زخمی ہیں ڈاکٹر کو مصنوعی سانس پر رکھا گیا ہے انہوں نے عوام سے ایپل کی کہ وہ ڈاکٹر کی صحت یابی اور زندگی کیلئے دعا کریں ۔

دوسری جانب وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے باہر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے وزیر اعظم نے ڈاکٹر شاہد نواز کی صحت یابی کیلئے دعا کی اور انہوں نے تمام بڑے شہروں میں سکیورٹی سخت کر نے کی ہدایت کی ہے ادھر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پمز ہسپتال کے باہر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزم کی فوراً گرفتاری کا حکم دیدیا ہے ۔