ہندوستانی ملوں کے فضلے سے پاکستان کو شدید خطرات
شہریوں کی صحت، زرعی نقصان کے علاوہ ایوی ایشن انڈسڑی کو 2 ارب روپے سالانہ کا نقصان موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے متاثر ہ ملکوں میں پاکستان 10ویں نمبرپر میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ
اتوار 15 فروری 2015 13:49
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) ہندوستان کی کوئلے سے چلنے والی اسٹیل ملز سے پیدا ہونے والی زہریلی دھند سے پاکستانی شہریوں کی صحت، زرعی نقصان کے علاوہ ملک کی ایوی ایشن انڈسڑی کو 2 ارب روپے سالانہ کا نقصان ہورہا ہے۔میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے نائب ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول کا گذشتہ روز ہونے والی ایک پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ گذشتہ سال انٹر گورمنٹل پینل آن کلائیمیٹ چینج (آئی پی سی سی) کی پیش کی گئی رپورٹ میں پاکستان میں آئندہ سالوں میں موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے ملک بھر کے سائنسدانوں نے اپنی اپنی تفصیلی معلومات پیش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ان ممالک میں 10ویں نمبر ہے جو موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے متاثر ہونگے جبکہ کسی بھی قسم کی تبدیلی ہم پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔(جاری ہے)
سمندری پانی کے بڑھاوں کے حوالے سے غلام رسول کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساحل گذشتہ سالوں کے قابلے میں سمندری طوفانوں کی زد میں ہیں اور اس خطرے میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود 8 ہزار 123 گلیشیئرز میں سے 8 ہزار گلیشیئرز میں اضافہ تاہم باقی گلیشیئرز پگل رہے ہیں اور سیاچن کا گلیشیئرز دنیا میں سب سے زیادہ جلدی پگلنے والا گلیشیئرز ہے۔
غلام رسول کا کہنا تھا کہ مون سون کے وقت میں تبدیلی کی وجہ سے پاکستانی دریاوں میں سیلاب میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے علاقے خشک سالی کا سامنا کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مون سون میں تبدیلی سے کاشتکاری بری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے دو ہی ڈیم موجود ہیں منگلہ اور تربیلہ، ان کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بھی 35 فیصد تک کم ہوچکی ہے۔چھوٹے ڈیموں کی حمایت کرتے ہوئے غلام رسول کا کہنا تھا کہ 'یہ اب ہم پر ہے کہ ہم پانی کو ذخیرہ کرے یا سیلابوں کی صورت میں اپنی زمینوں اور لوگوں کو نقصان برداشت کرنے پر مجبور کریںمزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.